این آئی سی وی ڈی دنیا میں امراضِ قلب کا سب بڑا سینٹر بن گیا

پاکستان میں دل کی بیماری کا سب سے بڑا قومی ادارہ برائے امراض قلب ہسپتال این آئی سی وی ڈی دنیا کا  امراضِ قلب کا سب بڑا سینٹر بن گیا۔

یہاں سال 2025 کےدوران16 لاکھ دل کے مریضوں کا علاج کیا گیا۔ یہ تعداد دنیا بھر مین کسی ایک ادارہ میں علاج کئے جانے والے مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد  ثابت ہوئی ہے۔

قومی ادارہ برائے امراض قلب کراچی کے ترجمان نے سال کے آخری روز بتایا کہ یہ ادارہ  مفت کارڈیک سرجریز۔انجیوپلاسٹی کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا مرکز بن چکا ہے۔ سال 2025 کے دوران این آئی سی وی ڈی کراچی میں 9,205 پرائمری اینجیوپلاسٹیز کی گئیں۔ 6 ہزار 442، ارلی انویسو و  الیکٹو اینجیوپلاسٹیز اور 18,757 سے زائد اینجیوگرافیز کی گئیں۔  3ہزار149 پیڈیاٹرک کیتھٹرائزیشنز اور انٹروینشنز کی گئیں۔   285 پرکیوٹینیئس ٹرانس وینس مائٹرل کمیسوروٹومی  پروسیجرز انجام دیئے گئے۔

سال 2025 کے دوران ٹرانس کیتھیٹر آؤرٹک والو امپلانٹیشن (TAVI) کے 41 پروسیجرز  سرانجام دیے گئے۔ اس نوعیت کے  پیچیدہ پروسیجر ٹاوی کی لاگت تقریباً 40 لاکھ روپے ہے۔

علاج کی تمام سہولتیں حکومتِ سندھ کے تعاون سے مکمل طور پر مفت انجام دی جارہی ہیں۔

این آئی سی وی ڈی کراچی میں ایک ہزار 567 بڑوں کی اوپن ہارٹ سرجریز  کی جاچکی ہیں۔

ایک ہزار 231 بچوں کی اوپن ہارٹ سرجریز بھی کی گئیں ہیں۔

چھیاسٹھ (۶۶) فالج کے مریضوں کے پروسیجر کر کے ان کو زندگی بھر کی معذوری سے بچایا گیا۔

نو سو چونسٹھ (۹۶۴) عارضی پیس میکرز اور ایک ہزار ایک سو سڑسٹھ(۱۱۶۷) مستقل پیس میکرز  نصب کیے گئے۔

 تشخیصی اور آؤٹ ڈور خدمات کے تحت88 ہزار484 ایکوکارڈیوگرافی ٹیسٹس کئے گئے۔

چار لاکھ 45 ہزار209 بالغ و اطفال او پی ڈی وزٹس اور 54 ہزار 131 مریضوں کو داخل کیا گیا۔

سال 2025 کے دوران دیگر صوبوں سے تعلق رکھنے والے ایک لاکھ 58 ہزار266 مریضوں کو کراچی میں مفت علاج فراہم کیا گیا۔

  پنجاب سے 35,139، بلوچستان سے 109,340، خیبر پختونخوا سے 11,599، آزاد کشمیر سے 1,203 اور گلگت بلتستان سے 985 مریض شامل تھے

ادارہ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹرپروفیسر طاہرصغیر نے بتایا کہ  ادارے کی کارکردگی حکومتِ سندھ کے مسلسل اور غیر تعاون کی بدولت ممکن ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ ہم  ملک بھر کے مریضوں کو سرجریز، اینجیوپلاسٹیز، الیکٹروفزیالوجی کا علاج مفت فراہم کررہے ہیں۔

 فالج کے علاج اور جدید تشخیصی سہولیات مکمل طور پر مفت فراہم کر رہا ہے۔

 مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے  او پی ڈی بلاک کا بھی حال میں ہی افتتاح کر دیا گیا ہے۔

Scroll to Top