ایرانی وزیر مواصلات کے مطابق گزشتہ روز مدار میں بھیجے گئے سیٹلائٹس نے کامیابی کے ساتھ سگنل بھیجنا شروع کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، ایران کے وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی سید ستار ہاشمی نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ روز خلا میں بھیجے گئے ایران کے تین سیٹلائٹس کے ابتدائی سگنلز کامیابی کے ساتھ موصول ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سید ستار ہاشمی نے بتایا کہ سیٹلائٹس ’’ظفر 2‘‘، ’’پایا‘‘ اور ’’کوثر‘‘ کے سگنلز ماهدشت سیٹلائٹ کنٹرول سینٹر، قشم اسٹیشن اور صاایران کے کنٹرول مرکز میں بیک وقت وصول کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ ایک ہی وقت میں متعدد کنٹرول مراکز سے سگنلز کا موصول ہونا سیٹلائٹس کے مواصلاتی نظام کی درستگی اور رابطے کے استحکام کی واضح علامت ہے۔
وزیر مواصلات نے کہا کہ سیٹلائٹ سے سگنل کا ملنا لانچ کے بعد پہلا اور سب سے اہم مرحلہ ہوتا ہے۔ اس مرحلے میں کامیابی کی صورت میں سیٹلائٹ کی تکنیکی جانچ، اس کے مدار کو مستحکم کرنے اور مشن کے اگلے مراحل شروع کرنے کا راستہ ہموار ہو جاتا ہے۔