ایران کی مسلح افواج کی جنرل اسٹاف کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک و قوم کی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم ایرانی قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ مسلح افواج پوری تیاری اور اختیار کے ساتھ ملک اور عوام کی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گی اور اگر دشمنوں نے پھر کوئی غلطی کی تو ایسی کاری ضرب لگائی جائے گی جس کا تصور بھی ان کے ذہن میں نہیں ہوگا۔
ایران کی مسلح افواج کی جنرل اسٹاف کمیٹی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یقیناً دشمن کا جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈا، نفسیاتی جنگ، ظالمانہ پابندیاں اور اقتصادی جنگ شروع کرنے کے مذموم منصوبے کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔