مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے غزہ میں پاکستانی فوج بھیجنے کی خبروں پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کا یہ فیصلہ اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہوگا۔
مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مہر نیوز سے گفتگو میں کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ روبیو کے مطابق پاکستانی قیادت نے غزہ میں فوج بھیجنے کی آفر کی ہے۔ حکمرانوں کا ایسا فیصلہ اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مظلوموں کے لئے پاکستانیوں کے دل دھڑکتے ہیں۔ وہاں نسل کشی ہوئی ہے؛ بے گناہ انسانوں کا قتل عام ہوا ہے؛ تباہی و بربادی پھیلائی گئی ہے اور ہر قسم کا جائز اور ناجائز اسلحہ استعمال ہوا ہے. پاکستان نے جو ایٹمی طاقت ہے، ذرہ برابر فلسطین کے مظلوموں کی حمایت نہیں کی۔ اس جنگ کو رکوانے میں ان کی کوئی مدد نہیں کی اور انہیں کوئی اسلحہ نہیں دیا۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کا سب سے بڑا ہدف یہ ہے حماس کو غیر مسلح کیا جائے۔ فقط حماس ہی نہیں ہے بلکہ جہاد اسلامی اور دوسری مقاومتی تنظیموں سے بھی ہتھیار چھیننا چاہتا ہے۔
علامہ راجہ ناصر نے کہا کہ پاکستان کے عوام اس طرح کے اقدامات کرنے والوں کے مقابلے میں کھڑے ہوں گے اور مقابلہ کریں گے اور ان شاءاللہ العزیز جتنے بھی اقدامات کر رہے ہیں۔