پی ٹی آئی کے مختلف رہنماؤں کو دس سے تینتس برس تک قید کی سزائيں

پاکستان میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے نومئی کے دو مقدمات میں پی ٹی آئی کے مختلف رہنماؤں کو دس سے تینتس برس تک قید کی سزائيں سنائی ہیں۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کےرہنماؤں کے خلاف نو مئی کے بلوؤں کے دو مقدمات کا فیصلہ سنادیا ہے۔اس فیصلے میں میاں محمود الرشید کو تینتس سال قید اور چھے لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میاں محمود الرشید کو مختلف دفعات کے تحت عدالت کی نگاہ میں جرم ثابت ہونے پر اس سخت سزا کا مستحق قرار دیا ہے۔لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اسی طرح ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چودھری کو دس دس سال قید کی سزا سنائی ہے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ ان تینوں پی ٹی آئی رہنماؤں پر نو مئی کے بلوؤں کے دوران لوگوں کو بلوؤں پر اکسانے کا الزام ثابت ہوگیا ہے ۔لاہور کی انسداد دہشت گردی عدات نے اسی کے ساتھ تیئس ملزمان کو الزام ثابت نہ ہونے پر بری کردیا ہے۔

Scroll to Top