سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی 18ویں برسی، جیالوں کی گڑھی خدا بخش آمد، عام تعطیل کا اعلان

دخترِ مشرق بینظیر بھٹو کی 18ویں برسی پر ملک بھر سے پیپلز پارٹی کے کارکنان بڑی تعداد میں گڑھی خدا بخش پہنچ رہے ہیں جہاں جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ لگائے گئے ہیں۔

خاتون اول آصفہ بھٹو نے فریال تالپور کے ساتھ بے نظیر بھٹو کے مزارپر حاضری دی، ذوالفقارعلی بھٹو، مرتضیٰ بھٹو اور  شاہ نواز بھٹو کی قبروں پر بھی پھول رکھے۔

جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی سندھ سینیٹر  وقار مہدی سمیت دیگر رہنماؤں اور جیالوں نے بھی بے نظیر بھٹو اور بھٹو خاندان کی دیگر شخصیات کی قبروں پر حاضری دی۔

حکومت سندھ نے سابق وزیر اعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے،  وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے بھی شہید بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر آج آزاد کشمیر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔۔

Scroll to Top