جمعہ کی نماز کے دوران شام کی مسجد میں دھماکا، تین نمازی جاں بحق

المیادین ٹیلی ویژن نے مقامی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ دہشت گردانہ دھماکہ وادی الذہاب کے محلے میں امام علی (ع)  مسجد کے اندر ہوا اور ابتدائی معلومات سے معلوم ہوتا ہے کہ خودکش حملہ تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شام کی عبوری حکومت کی سیکورٹی فورسز نے وادی الذہاب میں جائے وقوعہ اور اس کے اطراف کے علاقوں کو اپنے گھیرے میں لے لیا ہے اور آنے جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

دھماکے میں ہونے والے مکمنہ جانی نقصانات کے بارے میں تاحال کوئی رپورٹ جاری نہیں کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے مطابق خودکش حملے میں کم سے کم تین نمازی شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

Scroll to Top