پندرہ لاکھ سے زیادہ فلسطینی اپنے مکانات چھوڑنے پر مجبور

غزہ میں غیرسرکاری تنظیموں کے نیٹ ورک کے سربراہ امجد الشوا نے بتایا ہے کہ اس پٹی کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہوچکی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق، غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے اس وقت تک جاری ہیں اور 15لاکھ سے زیادہ فلسطینی اپنے مکانات چھوڑنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔ غزہ میں غیرسرکاری تنظیموں کے نیٹ ورک کے سربراہ امجد الشوا نے بتایا کہ بے پناہ فلسطینیوں کی تعداد بحرانی حدود میں داخل ہوچکی ہے اور بے گھر فلسطینی عارضی رہائشگاہوں من جملہ خیموں میں رہنے پر مجبور ہیں جو خود بارش کے نتیجے میں پانی سے بھر گئے ہیں۔

امجد الشوا نے بتایا کہ صیہونی حکومت انروا کی امدادی کھیپ اور ٹیموں کو بھی غزہ میں داخل ہونے نہیں دے رہی ہے جس سے ذمہ داریوں کا بوجھ مکمل طور پر مقامی امدادی ٹیموں پر عائد ہوگیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ اس وقت بیوہ خواتین، سن رسیدہ افراد، معذور فلسطینی اور یتیم بچے امدادی کارروائی کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

Scroll to Top