خلیج فارس میں سپاہ پاسداران کی بڑی کارروائی؛ تیل بردار جہاز کو قبضے میں لے لیا

 سپاہِ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کے نیول ڈسٹرکٹ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل عباس غلام شاہی نے اعلان کیا ہے کہ اس کی بحری فورس نے ایک درست آپریشن کے دوران 40 لاکھ لیٹر اسمگل شدہ ایندھن لے جانے والے ایک جہاز کو کامیابی سے روک کر قبضے میں لے لیا ہے۔

یہ بحری جہاز، جس پر 16 غیر ملکی ملاح سوار تھے، اس وقت پکڑا گیا جب وہ ایران کی سمندری حدود سے نکلنے کی کوشش کر رہا تھا۔

خلیج فارس میں آئی آر جی سی کے پہلے نیول ڈسٹرکٹ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل عباس غلام شاہی نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ آئی آر جی سی کی بحری افواج ایک بڑے فیول ٹینکر پر مشکوک ہوگئے تھے۔

انٹیلی جنس تحقیقات سے انکشاف ہوا کہ ٹینکر نے چھوٹی کشتیوں سے 40 لاکھ لیٹر سے زائد اسمگل شدہ ایندھن کا کارگو وصول کیا تھا اور وہ اسے خلیج فارس سے باہر بڑے جہازوں پر اتارنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

آئی آر جی سی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو فوٹیج میں اس جہاز اور اس پر ہونے والی کارروائی کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں، جس سے ایرانی سمندری حدود میں ایندھن کی چوری کے خلاف فورسز کی کامیاب آپریشن کا اندازہ ہوتا ہے۔

Scroll to Top