صدرِ پاکستان آصف علی زرداری اور ان کے ہمراہ عراق کے دورے پر جانے والے پاکستانی وفد کے اراکین نے مقدس شہر کربلائے معلیٰ میں روضہ ہائے مبارک کی زیارت کے علاوہ اس بارگاہ نورانی میں نماز پڑھی اور روضہ ہائے مبارک کے متولی اور دیگر عہدیداروں سے ملاقات بھی کی۔
صدر زرداری نے دونوں روضوں پر امتِ مسلمہ کے امن، اتحاد اور سلامتی کے لیے دعا بھی کی۔
اس موقع پر کربلا صوبے کے گورنر ڈاکٹر نصیف جاسم الخطابی بھی صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کے ساتھ تھے۔
پاکستان کے صدر نے حضرت امام حسینؑ کی قربانی کو حق، عدل اور استقامت کی ابدی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ امام حسینؑ کی تعلیمات حق، عدل اور انسانیت کے لیے مشعل راہ ہیں۔