پی آئی اے کی نجکاری؛عارف حبیب گروپ کی سب سے زیادہ 115 ارب روپے کی بولی

پی آئی اے کی  نجکاری  کیلئے بولیاں لگانے کا عمل شروع ہوگیا ہے،عارف حبیب گروپ کی جانب سے پی آئی اے کی سب زیادہ بولی لگائی گئی،عارف حبیب گروپ کی جانب سے 115 ارب روپے کی بولی لگادی گئی۔

لکی سیمنٹ کنسورشیم کی جانب سے پی آئی اے کی 101ارب50 کروڑ روپےکی بولی لگائی گئی۔ایئر بلیو کی جانب سے 26 ارب روپے سے زائد کی بولی لگا دی گئی۔

عارف حبیب گروپ اور لکی سیمنٹ کنسورشیم نے اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا،دوسرا مرحلہ 30منٹ کے وقفے کے بعد شروع ہوگا،اگلے مرحلے میں بیس پرائس 115 ارب روپے ہوگی۔

چیئرمین نجکاری کمیشن محمد علی کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری حکومت کی پالیسی ہے،پی آئی اے بڈنگ سے سرمایہ کاری کی نئی راہیں کھلیں گی،اپریل میں حکومت نے بڈرز کو اس بارےمیں آگاہ کیا،2بڈرز نے 100فیصد اور 2نے 75 فیصد خریدنے کی خواہش ظاہر کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز کی بولی لگے گی ،پی آئی اے کی نجکاری ایجنڈے کا حصہ ہے،92.5فیصد فنڈز پی آئی اے پر ہی خرچ ہوں گے،اپریل میں 51سے100فیصد شیئرز فروخت کرنےکا فیصلہ کیا۔

حکومت کا مقصد ادارے کو بیچنا نہیں بلکہ پاؤں پر کھڑا کرناہے،75فیصد شیئرز کے بعد فروخت کا فیصلہ کیا،90روز کے اندر مزید 25فیصد شیئرز فروخت کرنے کا فیصلہ کیاہے،دوتہائی پیمنٹ شروع میں حاصل کی جائےگی۔

Scroll to Top