یورپی یونین کا گرین لینڈ اور ڈینمارک سے اظہارِ یکجہتی

یورپی کمیشن کی سربراہ اورسولا فون ڈر لائن نے ڈینمارک سے تعلق رکھنے والے گرین لینڈ جزیرے پر امریکہ کی جانب سے قبضے کی دھمکی کو مسترد کردیا ہے۔

یورپی کمیشن کی سربراہ اورسولا فون ڈرلائن نے اپنے ایک ایکس پوسٹ میں لکھا ہے کہ شمالی قطب (نارتھ پول) کی سلامتی بدستور یورپی یونین کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

یورپی کمیشن کی سربراہ نے کہا ہے کہ تمام ملکوں کے اقتدار اعلی اور خودمختاری کا احترام عالمی قوانین کا اٹوٹ حصہ ہے۔

 گرین لینڈ پر قبضہ کرنے کی واشنگٹن کی کوشش پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے فان ڈر لائن نے کہا کہ یورپی یونین ڈینمارک اور گرین لینڈ کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اعلان کرتی ہے اور راہ حل کے تلاش کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔

Scroll to Top