جنوبی ایشیا میں بھارت کی علاقائی پالیسیوں اور ہندوتوا نظریے کے خلاف ردعمل میں تیزی آتی جا رہی ہے۔
حالیہ دنوں میں بنگلا دیش میں بھارت مخالف مظاہروں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں عوام نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پالیسیوں اور خطے میں مبینہ مداخلت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
بنگلا دیشی ذرائع کے مطابق سیاسی کارکن عثمان ہادی کی شہادت کے بعد ملک میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی، جبکہ بعض بنگلا دیشی رہنماؤں کو مبینہ طور پر بھارت سے دھمکیوں کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔
سوشل میڈیا پر بھارتی فوج کے بعض ریٹائرڈ افسران کی جانب سے بنگلا دیشی نوجوان قیادت کو دی گئی دھمکیوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔