روس نے یورپ کو خبردار کیا ہے کہ اس کے معاندانہ اقدامات کا جواب دیا جائے گا
روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے حکومت یوکرین کے لئے یورپی کونسل کے بجٹ مختص کئے جانے کے فیصلے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ روس مخالف یورپیوں کو جنگ ختم کرنے میں کوئي دلچسپی نہيں ہےانہوں نے انتباہ دیا کہ روسی اثاثوں کے سلسلے میں ہر طرح کے غیرقانونی اقدام کا جواب ضرور دیا جائے گا-
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا کہ سرکاری اثاثوں کو منجمد کرنا ، اس سے حاصل ہونے والی آمدنی کا استعمال اور اسے ضبط کرنے کی کسی طرح کی کوشش ، ملکوں کے اقتدار اعلی کی برابری کے اصولوں سمیت بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزي ہے ۔
انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اس کی کوئی اہمیت نہيں ہے کہ یورپی یونین کیسے قانون نما منصوبے تیار کرتی ہے کہا کہ کوئی بھی قانون روس کے سنٹرل بینک کے اثاثوں کو منجمد کرنے ، انھیں ضبط کرنے یا ان سے استفادے کا حق نہيں دیتا-