جرمن حکومت کا پاکستان میں موجود 535 افغان شہریوں کو جرمنی منتقل کرنےکا فیصلہ

جرمنی حکومت  نے پاکستان  میں  موجود  535  افغان  شہریوں کو   جرمنی  منتقل کرنے کا  فیصلہ کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابقہ جرمن حکومت  نے افغان طالبان کے اقتدار  سنبھالنے کے بعد افغان شہریوں کی جرمنی میں پناہ کے لیے  سکیم متعارف کروائی تھی۔

سکیم میں ان افغان شہریوں کو شامل کیا گیا تھا جو کہ جرمن فوج کے ساتھ کام کرچکے تھے یا انہیں طالبان حکومت سے خطرہ تھا تاہم نئے جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے پاکستان میں موجود 650 افغان شہریوں کے لیے اس سکیم کو منجمد کردیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے ان افغان شہریوں کو ان کے کیسز کے حل کے لیے اس سال کے آخر تک کی ڈیڈلائن دی ہے۔

جرمن وزیر داخلہ  نےکہا ہےکہ جرمنی ان کیسز کی کارروائی جہاں تک ممکن ہو دسمبر میں مکمل کرنا چاہتا ہے، اس بارے میں پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں، ہو سکتا ہےکہ کچھ ایسے معاملات ہوں  جن پر نئے سال میں کام کرنا پڑے۔

Scroll to Top