عبرانی ویب سائٹ معاریو نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت کی فضائیہ کے کمانڈر تومر بار نے جو ترکیہ کے دورے پر ہیں ، ترک حکام سے علاقائی مسائل پر گفتگو کی ہے۔ صیہونی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ تومر بار کے ترکیہ کے دورے کا ایک مقصد شام میں ترکیہ کے دفاعی اور راڈار آلات کا مسئلہ اٹھانا تھا۔
صیہونی ماہرین کا کہنا ہے کہ شام میں ترکیہ کے اقدامات سے صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کے کام میں رکاوٹ پیدا ہوسکتی ہے۔
دوسری جانب معاریو سمیت بعض صیہونی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ ایران کے ساتھ صیہونی حکومت کی جنگ کی صورت میں اسرائیلی لڑاکا طیاروں کے لئے عدم مداخلت اور محفوظ راہداری کا مسئلہ بھی اسرائیلی فضائیہ کے کمانڈر کے ترکیہ کے دورے کے دوران اٹھائے گئے مسائل میں سے ایک ہو سکتا ہے۔