پاکستان بار کونسل کا الیکشن، اعظم نذیر تارڑ، احسن بھون، حفیظ الرحمان کامیاب

پاکستان بار کونسل کے انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے، چیئرمین پاکستان بار کونسل اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے نتائج کا اعلان کیا۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پاکستان بار کے انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے، الیکشن جیتنے والوں میں اعظم نذیر تارڑ، احسن بھون، حفیظ الرحمان چوہدری شامل تھے،سلمان اکرم راجہ، شفقت محمود چوہان، محمد مقصور بٹر بھی کامیاب قرار پائے ہیں۔

عامر سعید راں، طاہر نصر اللّٰہ وڑائچ، پیر محمد مسعود چشتی بھی الیکشن جیتنے میں کامیاب ہوگئے، سید قلب حسن، ثاقب اکرم گوندل و دیگر بھی کامیاب قرار دیئے گئے ہیں۔

Scroll to Top