ضلع گھوٹکی کی تحصیل اوباڑو میں کنبھڑا تھانہ کی حدود میں صادق آباد سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا، متعدد مسافر لاپتہ۔
عینی شاہد کے بیان کے مطابق بس میں 27 افراد سوار تھے، خواتین اور کچھ افراد کو ڈاکوؤں نے چھوڑا باقیوں کو لے گئے، ڈاکوؤں کی تعداد درجنوں میں تھی اور سب کے پاس جدید اسلحہ تھا۔
پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکابندی کر لی گئی۔ پولیس کے مطابق کچھ مسافر لاپتہ ہیں جو خوف کے سبب گنے کی فصل میں چھپ گئے ہیں، اغوا کی تصدیق نہیں کرسکتے۔