نیشنل کونسل آف آرٹس میں معروف آرٹسٹ یوسف خان کی ’’قرآنی خطاطی اور پینٹنگز‘‘ کے عنوان سے سولو نمائش کا آغاز

پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس اسلام آباد میں سابق وفاقی سیکرٹری و معروف آرٹسٹ یوسف خان کی “قرآنی خطاطی اور پینٹنگز” کے عنوان سے پہلی سولو نمائش کاآغاز ہوگیا. 

نمائش میں   معروف فنکار یوسف  خان کے تیار کردہ خطاطی کے شاہکار اور روحانی موضوعات پر مبنی مصوری شامل ہے،روایتی خطاطی کے جدید اسلوب، گہرے رنگوں کی ہم آہنگی ، ہر فن پارہ نہ صرف نگاہ کو ٹھہرا دیتا ہے بلکہ دل پر بھی اثر چھوڑ جاتا ہے۔

نمائش میں چالیس سے زائد فن پارے رکھے گئے ہیں جن میں قرآنی آیات اور اسم اللہ کو کمال مہارت سے لکھا  گیا ہے،نمائش کا افتتاح یونیسکو کے پاکستان میں نمائندہ ، پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی ورثہ و ثقافت فرح ناز، ڈی جی پی این سی اے ایوب جمالی نے کیا، نمائش  میں  جسٹس ر اطہر امن اللہ سمیت فنون  لطیفہ سے وابستہ افراد، طلبہ اور شہری بڑی تعداد میں شریک ہونے کی توقع ہے۔یہ نمائش 19 دسمبر 2025 تک جاری رہے گی۔

Scroll to Top