ڈنمارک میں حماس کے لیے مالی امداد جمع کرنے کے الزام میں دو افراد گرفتار

ڈنمارک میں حماس کے لیے مالی امداد جمع کرنے کے الزام میں دو افراد گرفتار
ڈنمارک کی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ اس نے دو شہریوں کو فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے لیے مالی امداد جمع کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
پولیس کے مطابق دونوں مرد ڈنمارک میں حماس کے لیے لاکھوں کرون (ڈنمارک کی کرنسی) مالی امداد جمع کرنے کے الزام میں گرفتار ہوئے ہیں۔ ان میں سے ایک 28 سالہ ہے جو حال ہی میں گرفتار ہوا، اور دوسرا 59 سالہ ہے جو کچھ عرصے سے حراست میں ہے۔
پولیس نے کہا ہے کہ یہ فنڈز ممکنہ طور پر ڈنمارکی تنظیموں کے نیٹ ورک یا بیرون ملک سے حماس کو منتقل کیے گئے تھے۔ دونوں مشتبہ افراد نے اب تک لگائے گئے الزامات کی تردید کی ہے۔

Scroll to Top