جنوبی افریقہ نے بھارت کو شکست دے کر ون ڈے سیریز برابر کردی

جنوبی افریقہ نے باہمی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں بھارت کو شکست دے کر سیریز ایک، ایک سے برابر کرلی ہے۔

رائے پور میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو 4 وکٹوں سے مات دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔ بھارت کے 358 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پروٹیز نے 49.2 اوورز میں 362 رنز بنائے۔

ایڈن مارکرم نے شاندار 110 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی کامیابی میں مرکزی کردار ادا کیا جبکہ میتھیو بریٹزکے نے 68 اور ڈیوالڈ بریوس نے 54 رنز کی اہم اننگز کھیلیں۔

اس سے قبل بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 358 رنز بنائے۔ رتوراج گائیکواڈ نے 105، ویرات کوہلی نے 102 اور کے ایل راہول نے ناقابل شکست 66 رنز اسکور کیے۔ کوہلی اور گائیکواڈ نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 195 رنز جوڑ کر ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچایا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے مارکو یانسن نے 63 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نانڈرے برگر کے زخمی ہوکر میدان سے باہر جانے سے ٹیم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ کوہلی کی 53ویں سنچری بھی بھارت کے کام نہ آ سکی اور پروٹیز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جیت حاصل کی۔

Scroll to Top