پوپ کے لبنان پہنچنے پر اسرائیل نے کی بمباری

کیتھولک عیسائیوں کے پیشوائے اعظم پوپ لئو چہاردہم اتوار کی شام لبنان کے دورے پر بیروت پہنچے۔  ان کے لبنان پہنچنے کے ساتھ ہی غاصب صیہونی حکومت نے جنوبی لبنان کو جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔ المنار کے مطابق صیہونی حکومت نے پوپ لئو چہاردہم کے دورہ لبنان کے موقع پر جنوبی لبنان کے علاقے شبعا کے محلہ الوسطانی پر حملہ کیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق اس حملے کے ساتھ ہی صیہونی دشمن کے ایک ڈرون نے مارون الراس پر حملہ کیا ہے۔

لبنان کی سرکاری نیوز ایجنسی نے بھی خبر دی ہے کہ شہر بیت لیف کے مضافات میں واقع وادی مظلم پر صیہونی حکومت کے ڈرون اور جاسوس طیاروں نے حملے کئے ہیں۔

Scroll to Top