کرغیزستان کے صدر شہباز شریف کی دعوت پر 3 دسمبر کو تاریخی دورہ پر پاکستان پہنچیں گے

کرغیزستان کے صدرسادیر جاپروو  3 دسمبر کو اپنے پہلے تاریخی دو روزہ دورہ پر پاکستان پہنچیں گے,  کرغیزستان کے صدر سادیر جاپروو  پاکستان کا دورہ وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر کر رہے ہیں۔ایک درجن سے زائد معاہدوں و مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط متوقع ہیں۔

 سفارتی ذرائع کا کہنا ہےوزیر اعظم شہباز شریف نے کرغیز ہم منصب کو ستمبر 2022 میں ایس سی او اجلاس, سمرقند کے موقع پر دورے کی دعوت دی تھی, فروری 2023 میں کرغیز صدر کے دورہ پاکستان کی بات چلی تاہم دورہ نہ ہو سکا, کرغیزستان کے صدر سادیر جاپروو کے ہمراہ کرغیزستان کے وزیر خارجہ جین بیک کلوبائیوو بھی پاکستان پہنچیں گے,کرغیز صدر سادیر جاپروو کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح وفد بھی پاکستان پہنچے گا, وفد میں کرغیزستان کے سینئر وزراء بھی شامل ہیں,کرغیز صدر اور وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے حوالے سے کرغیز ایڈوانس ٹیم پاکستان پہنچ چکی ہے۔سفارتی ذرائع  کے مطابق دورہ پاکستان کے دوران کرغیزستان کے صدر سادیر جاپروو کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات ہو گی,سادیر جاپروو کی صدر مملکت آصف علی زرداری سے بھی ملاقات متوقع ہے, کرغیز وفد کی دیگر پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔

سفارتی ذرائع کا مزید کہنا ہےکہ دورے کے دوران وزیر اعظم ہاوس میں ایک درجن سے زائد معاہدوں و مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط متوقع ہیں, وزیر اعظم شہباز شریف کی کرغیز صدر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس بھی متوقع ہے, مہمان کرغیز صدر کے اعزاز میں عشائیے کی تیاریاں بھی کی جا رہی ہیں, کرغیز وزیر خارجہ جین بیک کلوبائیوو وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے, اسحاق ڈار کی کرغیز وزیر خارجہ سے گذشتہ ملاقات جولائی 2025 میں ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے موقع پر ہوئی, پاکستان آنے والے کرغیز وزراء اپنے پاکستانی ہم منصبوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں اقتصادی تعلقات, توانائی تعاون, سرمایہ کاری, تعلیم, سیاحت, سیاسی روابط, پارلیمانی روابط پر بات چیت کی جاے گی,کاسا 1000, کرغیزستان میں کرغیزستان میں پاکستانیوں کے ویزا اسٹیٹس کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جائےگا,

وزارت خارجہ میں کرغیز قیادت کے دورے کے حوالے سے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں,نائب وزیراعظم نے بھی آج کرغیز قیادت کے دورہ پاکستان پر اعلی سطح اجلاس کی صدارت کی, پاکستان کرغیزستان معاہدوں اور مفاہمتی یاداشتوں پر مختلف وزارتوں نے اپنا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے, وزارت خارجہ کو بھی مختلف وزارتوں کی جانب سے آوٹ پٹ موصول ہو چکی ہے,گذشتہ برس بھی کرغیزستان میں غیر ملکی بشمول پاکستانی طلبہ کے خلاف پرتشدد واقعات ہوئے تھے۔

Scroll to Top