پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔
اجلاس کی صدارت بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ نے مشترکہ طور پر کی،اجلاس میں سینیٹر راجہ ناصر عباس نے بھی شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی میں اجلاس میں جوائنٹ سیشن میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا گیا،پی ٹی آئی اراکین کل ایوان میں بھرپور احتجاج کرے گے پاس ہونے والے بلز کی مخالفت ہو گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر نے پارٹی میں کسی کو بھی احتجاج کی کال دینے سے منع کر دیا،اراکین نے رائے دیتے ہوئے کہا کہ ہر شخص اپنے طور پر احتجاج کی کال دے دیتا ہے جس سے مذاق بنتا ہے،اراکین نے تجویز دی کہ آئندہ جو بھی احتجاج ہو اس کا کال پارلیمانی پارٹی سے جانی چاہیے ۔
ذرائع کے مطابق اراکین نے شکوہ کیا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کا احتجاج بھی پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیے بغیر کیا گیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی پارٹی نے فیصلہ کیا کہ کل اجلاس میں بھر پور احتجاج ہو گا اس کے بعد ہایکورٹ کے باہر احتجاج ہو گا ،تمام اراکین پارلیمنٹ ہاوس سے اسلام آباد ہائیکورٹ تک احتجاج والک کرے گے،تمام اراکین ہائیکورٹ کے باہر احتجاج کے بعد اڈیالہ بھی جائے گے۔