خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں خوارج نے پولیس چیک پوسٹ پرحملہ کیا جس میں پولیس کے 2 اہلکار شہید ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سینٹرل کرم میں چنارک پولیس چیک پوسٹ پر خوارج نے حملہ کیا،فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کے 2 جوان شہید ہوگئے ہیں،پولیس ذرائع کے مطابق شہداء میں کانسٹیبل واحد کانسٹیبل فضل الرحمان شامل ہیں جبکہ کانسٹیبل اضغر زخمی ہے۔
پولیس کی جوابی کاروائی میں4دہشت گرد ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے،علاقے میں پولیس کی بڑی نفری روانہ کردی گئی ہے۔