گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی کاگورنرکے پی کے کی تبدیلی کے حوالے سے مؤقف سامنے آگیا۔
گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی کاکہناہے کہ گورنرکی تبدیلی کے حوالے سے مجھے کچھ علم نہیں، اگر میڈیا ہی گورنر لگائے گا تو پھر اللہ ہی حافظ ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے مزیدکہاکہ گورنر کی تبدیلی کے حوالے سے پارٹی کا جو فیصلہ ہوگا وہ قبول ہوگا۔
واضح رہے کہ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو تبدیل کیے جانے کےحوالےسے میڈیامیں افواہیں زیرگردش ہیں۔
ذرائع کے مطابق نئے گورنر خیبرپختونخوا کے لیے 6 نام زیر غور ہیں جن میں 3سیاسی شخصیات اور 3 ریٹائرڈفوجی افسران ہیں۔
ذرائع کے مطابق گورنر کے لیے عوامی نیشنل پارٹی کےامیر حیدر خان ہوتی،قومی وطن پارٹی کےآفتاب شیرپاؤ اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کے نام لئے جارہے ہیں جبکہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد ربانی، لیفٹیننٹ جنرل (ر)غیور محمود اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق خان کے نام بھی نئے گورنرکے پی کے کیلئےزیر غور ہیں۔