سہ فریقی سیریز کے فائنل میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔
پاکستانی ٹیم نے 115 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 18 اعشاریہ 4 اوورز میں حاصل کرلیا، پاکستان کی جانب سے بابراعظم نے 34 گیندوں پر 37 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 1 چھکا اور 2 چوکے شامل تھے۔
صائم ایوب نے 36 اور صاحبزادہ فرحان نے 23 سکور کیے ، سلمان آغا نے 14 رنز کی اننگز کھیلی ، فخر زمان اور عثمان خان نے 3-3 سکور کیے۔
اس سے قبل سری لنکن ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19 اعشاریہ 1 اوورز میں 114 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی تھی، اوپننگ بلے باز کامل مشرا 59 رنز بنا کر نمایاں رہے، ان کی اننگز میں 4 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔
نسانکا 11 اورکوشل مینڈس 14 رنز بنا سکے، رتنائکا نے 8 سکور کیے، ہسرنگا نے 5 رنز بنائے، تھیشکانا 1 رن بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے۔پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور محمد نواز نے3-3 وکٹیں حاصل کیں۔سلمان مرزا اور صائم ایوب نے 1-1 کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
پاکستانی ٹیم نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کپتان سلمان آغا نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے،محمد وسیم جونئیر کی جگہ شاہین شاہ افریدی کو شامل گیا گیا ہے ۔
سلمان آغا کاکہناتھا کہ معمولی پچ نہیں پھر بھی اچھے رنز بننے کی امید ہے ، لگتا ہے اس پچ پر 170 سے 180 کے قریب رنز بنیں گے ،انہوں نے کہا کہ ہم اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے ، فائنل میچ کو دیگر میچز کی طرح کھلیں گے ۔
کپتان سری لنکا داسن شنکا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیکورٹی کے بہترین انتظامات ہیں ، بڑے میچ کے لیے تیار ہیں ، لگتا ہے 160 سے 170 رنز اس پچ پر اچھا ٹارگٹ ہوگا ۔