دنیا دھوکے میں نہ رہے فلسطینیوں کی نسل کشی اب بھی جاری ہے

ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ غزہ پٹی میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کُشی کا سلسلہ بند نہیں ہوا ہے، جاری ہے۔

انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیم ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دنیا کو دھوکے میں نہیں رہنا چاہیے، صیہونی حکومت کے ہاتھوں غزہ پٹی میں فلسطینیوں کی نسل کُشی کا سلسلہ بند نہیں ہوا ہے ۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی حکومت غزہ پٹی کے باشندوں کی زندگی تباہ کرنے  کی غرض  سے سخت حالات ان کے لئے پیدا کر رہی ہے۔

ایمنیسٹی انٹرنیشنل کے بیان کے مطابق اسرائیلی فوج اس وقت غزہ کے 58 فی صد علاقے پر قابض ہے اور یہ کہ فلسطینی عوام غزہ پٹی کے نصف رقبے کے اندر محصور ہیں۔

Scroll to Top