حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم کا شہید ہیثم الطباطبائی کی یاد میں منعقد جلسے سے خطاب

حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے شہید ہیثم الطباطبائی اور انکے رفقا کی یاد میں ہونیوالے جلسی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کا دن ہماری سرفرازی کا دن تھا اور یہ ملت لبنان کی استقامت کے باعث ممکن ہوا کہ صہیونی ریاست جنگ بندی کا اعلان کرنے پر مجبور ہوئی۔ہم نے اپنا وظیفہ انجام دے دیا اب جب کہ معاہدہ طے پاگیا ہے حکومت کی ذمہ داری ہے دشمن کو ملک سے باہر نکالے

شیخ نعیم قاسم نے صہیونی حکومت کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہیچم طباطبائی اور ان کے رفقا کو ٹارگٹ کرنا بڑی جارحیت اور جرم ہے جس کا جواب ہم خاص موقع پر دینگے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کل رات ہم نے حزب اللہ میں موجود صہیونی مخبروں کو گرفتار کرلیا ہے، ہمیں خامیوں پر قابو پانا ہوگا ۔اور غلطیوں سے سبق سیکھنا ہوگا ۔

شہید طباطبائئی کو قتل کرنے کا مقصد مزاحمت کو ختم کرنا تھا لیکن ہم صہیونی حکومت پر یہ واضح کردینا چاہتے ہیں کہ ہم مزاحمت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،ہم نے امام حسین علیہ السلام کی تعلیمات کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا ہے ہماری جماعت نےعظیم شہدا اور سپہ سالاروں کا نذرانہ پیش کیا ہے،شہید ابو علی طباطبائی صہیونی حکومت کے خلاف جنگ اور فلسطینی  عوام کے دفاع میں بہت موثر تھے۔

Scroll to Top