پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خوا کے صوبائی ہیڈ کوارٹر پشاور میں حسن خیل کے علاقے میں گیس پائپ لائن میں دھماکا ہوا ہے جسے سیکوریٹی فورسز نے دہشتگردی قرار دیا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکا ریمورٹ کنٹرول بارودی مواد پھٹنے سے ہوا، بارودی مواد ڈیڑھ کلو گرام وزنی تھا
دھماکے سے چوبیس انچ گیس پائپ لائن میں آگ لگ گئی جس کے باعث کے پی کے مختلف شہروں کو گیس کی فراہمی متاثر ہوئی۔
صوبہ خیبر پختون خوا کےتین اضلاع میں اب بھی گیس کی فراہمی معطل ہے–