افریقی ملک نمیبیا کے سیاستدان ایڈولف ہٹلر کی مقامی انتخابات میں کامیابی کے امکانات روشن ہیں۔
جرمن آمر کے ہمنام ہونے کی وجہ سے افریقی سیاستدان ایڈولف ہٹلریوونونا عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے۔
59 سالہ ایڈولف ہٹلریوونونا سواپو پارٹی کے رکن ہیں جن کا جرمن آمر کا ہمنام ہونا ان کی انتخابات میں کامیابی کے امکان کو روشن کررہا ہے۔
اس حوالے سے سیاستدان ایڈولف ہٹلر کا کہنا ہے کہ ماضی کے معروف جرمن آمر ہٹلر کے برعکس دنیا کو فتح نہیں کرنا چاہتے بلکہ صرف اپنے حلقے کے لیے بہتر خدمات اور ترقی چاہتے ہیں۔