حکومت سندھ کا وفات پاجانے والے ملازمین کی اولاد کو ملازمت دینے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے عدالتی فیصلوں کی روشنی میں دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کی اولاد کو ملازمت دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں خالی آسامیوں کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں ۔

محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن نے خط ارسال کردیا، خط چیئرمین ترقی و منصوبہ بندی ،بورڈ سینئر ممبر ،بورڈ آف ریونیو چیئرمین، چیف منسٹر انکوائری انسپیکشن و عملدرآمد ٹیم کو ارسال کیا گیا ہے۔

 تمام محکموں کے سیکریٹریز ، ایڈیشنل سیکریٹریز اورتمام ڈویزنل کمشنرز کو بھی خط ارسال کیا گیا ہے، سپریم کورٹ آف پاکستان نے فوتگی کوٹہ پر ملازمت بحال کی تھی ، اس سے قبل سندھ حکومت نے فوتگی کوٹہ ہی ختم کردیا تھا ۔

Scroll to Top