پہلی بین الاقوامی الصدیقۃ الشہیدۃ کانفرنس: شہید سردار سعید ایزدی کی اہلیہ کا خطاب

بارہ روزہ جنگ میں شہید ہونے والے سردار شہید سعید ایزدی کی اہلیہ نے قم میں موسسہ بقیۃ اللہ کی جانب سے منعقدہ پہلی بین الاقوامی الصدیقہ الشہیدہ کانفرنس میں جہاد اور الہی رہنمائی کے کردار پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ مزاحمت کے شہداء نے خلوص اور گمنامی کے ساتھ اپنی جانیں اسلام ناب اور ولایت کے دفاع کے لیے وقف کر دیں اور اہل ایمان کی آئندہ نسلیں اس کی حفاظت کے پابند ہیں۔

شہید سعید ایزدی (حاج رمضان) کی اہلیہ سعیدہ سالاری نے قم میں شہداء کی پہلی بین الاقوامی کانفرنس میں جہاد اور الہی ہدایت کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا: شہداء آیت کریمہ “ولا تحسبن الذین قتلوا” کی واضح مثال ہیں اور خدا نے ان سے فتح کا وعدہ کیا ہے۔

انہوں نے شہید ایزدی کی زندگی اور جدوجہد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 45 سال سے زائد عرصے تک دفاع مقدس کے محاذوں اور پھر عالمی مزاحمت کے میدانوں میں خاموشی اور گمنامی میں کام کیا اور ہمیشہ رہبر انقلاب اور فرزند امام خمینی (رہ) کی پکار پر لبیک کہا۔

محترمہ سالاری نے مزید کہا کہ علمائے کرام اور میدان ثقافت اور میڈیا کے سرگرم افراد کو جہاد اور مقاومت فاطمی کے پیغام کو اپنی زبان اور قلم سے بیان کرنا چاہیے اور ہمیشہ فاطمہ (س) کی ولایت کے دفاع اور انقلاب کے اہداف کو حاصل کرنے کے راستے پر چلنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہم سب پر فرض ہے کہ اس راہ کی حفاظت اور توسیع میں مستعد رہیں اور آنے والی نسلوں کو ولایت کے ساتھ جڑے رہنے اور امام زمانہ عج (عج) کے ظہور کے لیے میدان تیار کرنے کی تعلیم دیں۔

اپنی گفتگو کے آخر میں انہوں نے پہلی عظیم الشان الصدیقہ الشہیدہ کانفرنس کے بھرپور انعقاد پر موسسہ بقیۃ اللہ اور منتظمین اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شہداء، ان کے اہل خانہ اور امام زمانہ (عج) کے ظہور کے لیے دعا کی۔

Scroll to Top