سہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز کے اہم میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی، فاتح ٹیم نے 129 رنز کا ہدف 15 اعشاریہ 3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔
پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے 45 گیندوں پر 80 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 5 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے، صائم ایوب نے 18 گیندوں پر 20 سکور کیے،بابر اعظم نے 22 گیندوں پر 16 سکور کیے۔
سرلنکا نے پاکستان کو فتح کے لیے 129 رنز کا ہدف دیا تھا، جینتھ لیانگے نے 38 گیندوں پر 41 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 1 چھکا اور 3 چوکے شامل تھے۔
اوپننگ بلے باز نسانکے نے 23 گیندوں پر 17 رنز بنائے جس میں ایک چوکا شامل تھا، کامل مشرا نے 12 گیندوں پر 22 سکور کیے جس میں 2 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔
کوشل مینڈس نے 6 گیندوں نے 3، کوشل پریرا نے 19 گیندوں پر 25 سکور کیے جس میں 1 چھکا اور 2 چوکے شامل تھے، ہسرنگا نے 12 گیندوں 11 سکور کیے۔
پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، سلمان مرزا ، فہیم اشرف اور ابرار احمد نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ سری لنکا نے پاکستان کے خلاف میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
پاکستان کی آج پلیئنگ الیون میں کپتان سلمان علی آغا ، صائم ایوب ، بابراعظم ، صاحبزادہ فرحان ، عثمان خان ، فخرزمان شامل ہیں ، محمد نواز ، فہیم اشرف ،محمد وسیم، سلمان مرزا اور ابرار احمد بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔