تیسرا ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کو6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز جیت لی

تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے سری لنکا  کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی، راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، مہمان ٹیم نے پاکستان کو جیت کے لیے 212رنز کا ہدف دیا سری لنکا کی جانب سے سدیرا سمارا وکرما نے48،کوشال مینڈس نے 34 ، کامل مشارا نے 29 اور پوون رتنائیکے نے 32 رنز کی اننگز  کھیلی،پاکستان کے محمد وسیم جونیئر نے 3، حارث روف اور فیصل اکرم نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔پاکستان نے مطلوبہ ہدف پینتالیسویں اوور کی چوتھی گیند پر چار وکتوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ محمد رضوان  61 اور حسین طلعت42رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان55 اور بابر اعظم 33رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے سیریز کے آخری میچ میں 4 تبدیلیاں کیں، فیصل اکرم ، شاہین آفریدی ، فہیم اشرف اور حسیب اللّٰہ پلینگ الیون میں شامل کیے گئے۔

Scroll to Top