دوسرا ون ڈے؛ پاکستان نے سری لنکا کو 8وکٹوں سے شکست دے دی۔ بابر اعظم کی سینچری

پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں سری لنکا کو  8 وکٹوں سے شکست دے دی ، فاتح ٹیم نے 289 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔بابراعظم نے 8 چوکوں کی مدد سے 102 رنز کی اننگز کھیلی، فخرزمان نے 78 سکور کیے، محمد رضوان نے 51 اور صائم ایوب نے 33 سکور کیے۔

سری لنکا نے پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے، جینتھ لیانگا 54 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے ۔

اوپننگ بلے باز نسانکا نے 31 گیندوں پر 24، کامل مشارا نے 39 گیندوں پر 27 رنز ،کوشل مینڈس نے 28 گیندوں پر 20، سدیرہ سمارا وکرم نے 52 گیندوں پر 42 سکور کی۔

 جینتھ لیانگا نے 63 گیندوں پر 54 سکور کیے، مینڈس نے 38 گیندوں پر 44، ہسارنگا نے 26 گیندوں پر 37 سکور کیے،پاکستان کی جانب سے حارث روف اور ابرار احمد نے 3-3 وکٹیں حاصل کیں، محمد وسیم نے 1کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

  اس سے قبل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کھیلے جارہے آج کے میچ میں کپتان شاہین شاہ آفریدی کو ریسٹ دیا گیا ہے، شاہین کی جگہ سلمان علی آغا ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔

 پولیس کے حکام کا کہنا ہے کہ راولپنڈی اسٹیڈیم کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں، ٹیموں کی آمد اور روانگی کے وقت بھی نفری تعینات رہے گی۔

پولیس حکام کے مطابق حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد جامع تلاشی مزید سخت ہوگی، راولپنڈی اسٹیڈیم کے اطراف عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات رہیں گے، وی آئی پی پارکنگ میں اسٹیکرز والی گاڑیاں ہی جاسکیں گی۔

 حکام کے مطابق شائقین کرکٹ کو اپنی شناختی دستاویزات پاس رکھنے اور تمام افسران کو میچ کے دوران کڑی نگرانی اور فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پولیس کے حکام کے مطابق تمام افسران و اہلکاروں کو مشکوک افراد اور سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Scroll to Top