حوزہ علمیہ مصنوعی ذہانت (AI) کے میدان میں ترقی یافتہ اور سرخرو ہے / میڈیا کو چاہیے کہ وہ حوزہ کی علم اور ٹیکنالوجی میں ترقی کو اجاگرکرے

حضرت آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے مرکز تحقیقات کمپیوٹری علوم اسلامی (نور) کے سربراہ اور مدیران و محققین کے وفد سے ملاقات کے دوران “گفتگو با تفاسیر” (Chattotafsir) نامی انٹیلیجنٹ سسٹم کے اجرا کے موقع پر علمی و دینی ٹیکنالوجی کے شعبے میں کی گئی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا: حوزہ علمیہ نہ صرف سائنس اور ٹیکنالوجی کے قافلے سے پیچھے نہیں ہے بلکہ قرآن اور اہل بیت علیہم السلام کی خدمت میں مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال کے میدان میں بھی آگےہے۔

انہوں نے مزید کہا: مجھے علم نہیں تھا کہ حوزہ مصنوعی ذہانت (AI) کے میدان میں اس قدر فعال ہو گیا ہے۔ آپ کی ملاقات اور آپ کی مکمل رپورٹ سے میں خوشی اور فخر محسوس کر رہا ہوں۔ میں آپ سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ آپ قرآن کریم اور اسلامی علوم کی خدمت کے سلسلے میں جدید علمی و سائنسی سہولیات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

Scroll to Top