سری لنکن بورڈ نے دورہ پاکستان جاری رکھنے کا اعلان کردیا

ایک سری لنکن عہدیدار نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث کم از کم 8 سری لنکن کرکٹرز پاکستان اور زمبابوے کے خلاف سہ ملکی وائٹ بال کرکٹ سیریز میں حصہ لیے بغیر وطن واپس لوٹ جائیں گے جبکہ سری لنکن بورڈ نے دورہ پاکستان جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اس فیصلے سے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو آگا کردیا۔

ادھر، غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق اسلام آباد میں دھماکے کے بعد سری لنکن کھلاڑیوں نے اپنی حفاظت کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا۔

سری لنکا کرکٹ کے ایک ذرائع نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’پاکستان کے خلاف کل دوسرے ون ڈے کے حوالے سے شکوک و شبہات ہیں، تاہم متبادل کھلاڑیوں کو سہ ملکی سیریز جاری رکھنے کے لیے بھیجا جائے گا‘

سری لنکن کرکٹ کے صدر شامی سلوا نے کہا کہ بورڈ ٹورنامنٹ میں اپنی شرکت جاری رکھنے کے حوالے سے ایک باضابطہ بیان تیار کر رہا ہے، تاہم انہوں نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

دریں اثنا، محسن نقوی نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ سری لنکن ٹیم کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر شکر گزار ہوں۔

Scroll to Top