عراقی وزیراعظم نے انتخابات میں اپنی جماعت کی فتح کا اعلان کردیا

عراق کے وزیراعظم نے حالیہ انتخابات میں اپنی سیاسی پارٹی کی بھاری اکثریت سے کامیابی کا اعلان کردیا۔
محمد شیاع السودانی نے اپنے الائنس تعمیر نو اور توسیع الائنس کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہم ہر گروہ کے مفادات کا احترام کریں گے حتی انکے بھی جنہوں نے ان انتخابات میں شرکت نہیں کی کیونکہ عراق پر اسکے تمام شہریوں کا حق ہے اور یہ حق ہمیشہ باقی رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نئی حکومت کی تشکیل کے لئے براہ راست مذاکرات شروع کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے الائنس کے دروازے بغیر کسی استثناء کے سب کے لئے کھلے ہیں اور ہم سب کے ساتھ تعاون کے لئے آمادہ ہیں۔
ادھر بدر آرگنائزیشن نے بھی اعلان کیا ہے کہ اس تنظیم نے ملک بھر سے 21 نشستوں پر انتخابات جیت لئے ہیں۔

Scroll to Top