ترکی کی وزارتِ دفاع نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ جارجیا میں ترک فوجی طیارے کے حادثے میں 20 فوجی اہلکار جاں بحق ہو گئے۔
ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق، یہ حادثہ کل شام آذربائیجان اور جارجیا کی سرحد کے قریب پیش آیا۔ وزارتِ دفاع نے تصدیق کی کہ فوجی طیارہ C-130 آذربائیجان سے جارجیا کی طرف جا رہا تھا جب حادثے کا شکار ہوا۔
وزارتِ دفاع نے مزید کہا کہ حادثے کے بعد فوری طور پر سرچ اور ریسکیو آپریشن جارجیا کے حکام کے تعاون سے شروع کر دیا گیا