ایران نے بارہ روزہ جنگ سے متعلق عبرانی زبان میں فلم ریلیز کردی

تسنیم نیوز نے ایران کی تاریخ کی پہلی عبرانی زبان دستاویزی فلم “موشک‌ها بر فراز بازان” (بازان کی فضاؤں میں میزائلوں کی پرواز) تیار کرکے جاری کردی ہے۔ یہ فلم 12 روزہ جنگ کے دوران ایران اور اسرائیل کے درمیان پیش آنے والے ان واقعات پر مشتمل ہے جو منظرعام پر نہیں آئے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ کسی ایرانی میڈیا ادارے نے براہ راست اسرائیلی عوام کے لیے عبرانی زبان میں ایک ڈاکومنٹری تیار کی ہے۔ تسنیم نیوز کے مطابق یہ قدم صہیونی حکومت کے مقابلے میں ایرانی بیانیے کو بین‌الاقوامی سطح پر نئے انداز میں پیش کرنے کی کوشش ہے۔

Scroll to Top