بھارت نئی دہلی لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے نزدیک بم دھماکا

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس ترجمان نے بتایا کہ لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر ایک کے قریب کار میں دھماکا ہوا، تاہم دھماکے کی صحیح نوعیت کا پتا لگایا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

دھماکے کے نتیجے میں 6 گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور انہیں نقصان پہنچا۔

مزید بتایا کہ کل 7 فائر ٹینڈر موقع پر پہنچ چکے ہیں، دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کی ایک ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی۔

دہلی کے نائب فائر چیف نے بتایا کہ کم از کم 6 گاڑیاں اور تین آٹو رکشے آگ کی لپیٹ میں آگئے، فائر فائٹنگ ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا۔

ایک رہائشی نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر این ڈی ٹی وی کو بتایا کہ ہم نے ایک زوردار آواز سنی، ہماری کھڑکیاں ہل گئیں۔

پولیس نے اس واقعے کی جگہ پر جمع ہجوم کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔

مقامی میڈیا پر دکھائی جانے والی ویڈیوز میں ایک سے زائد گاڑیوں سے شعلے اور دھواں اٹھتا ہوا دکھائی دیا، جسے دہلی کے پرانے حصے میں میٹرو اسٹیشن کے قریب ایک گنجان گلی بتایا گیا۔

 

Scroll to Top