اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس شہر قم میں بقیۃ اللہ اسلامک انسٹی ٹیوٹ کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں پہلی عظیم الشان الصدیقہ الشھیدہ بین الاقوامی کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں ہئیت امنا اور گورننگ باڈی کے مسلسل جلسات کے بعد کانفرنس کی تاریخ، مقام اور وقت معین کیا گیا۔ شرکاء نے کانفرنس کی تشہیری مہم شروع کرنے پر تاکید کرتے ہوئے قم المقدسہ کی تمام ثقافتی تنظیموں، موسسہ ہائے علمیہ، مدارس اور اہم شخصیات سے ملاقات اور انہیں کانفرنس میں شرکت کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا۔
بقیۃ اللہ اسلامک انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق بارگاه کریمه اهلبیت ع شهر مقدس قم میں، دختر پیغمبر، محافظ رسالت، مدافع ولایت، مربی امامت آغاز گر مقاومت فاطمی حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی مظلومانہ شہادت کی مناسبت سے مقاومت فاطمی (س) مدینہ سے بیت المقدس تک، کے عنوان سے منعقد ہونیوالی بین الاقوامی کانفرنس میں ترانہ جات، محفل مسالمہ اور تحقیقی مقالے پیش کیے جاییں گے۔