نکولس مادورو: امریکہ ایک نئی جنگ چھیڑنا چاہتا ہے، جنگ ہونے نہیں دیں گے

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا ہے امریکہ ایک نئی جنگ چھیڑنا چاہتا ہے، جنگ ہونے نہیں دیں گے۔

اپنے ایک بیان میں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے امریکہ کی جانب سے طیارہ بردار بحری جہاز کیریبین بھیجنے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم جنگ ہونے نہیں دیں گے۔

دوسری جانب کولمبین صدر گستاوو پیٹرو نے بھی امریکی پابندیوں پر ردعمل میں کہا کہ ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹوں گا اور کبھی گھٹنے نہیں ٹیکوں گا، منشیات کی غیر قانونی سرگرمیوں کے الزام پر امریکہ نے کولمبین صدر پر پابندیاں عائد کی ہیں۔

Scroll to Top