سالہا سال بند رہنے کے بعد رفح بارڈر کے دوبارہ کھلنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں اور مختلف زرائع نے اس خبر کی تصدیق کردی ہے کہ اس کراسنگ سے یورپی یونین کی نگرانی میں افراد اور گاڑیوں کی آمد و رفت بحال ہوگی۔
صہیونی ذرائع ابلاغ نے بھی کہا ہے کہ رفح بارڈر جمعرات یعنی آج سے دوبارہ کھولا جائے گا۔
ایک سفارتی ذریعے نے بھی تصدیق کی ہے کہ رفح بارڈر جمعرات کے روز یورپی یونین کی بارڈر سپورٹ ٹیم کی نگرانی میں کھولا جائے گا اور یہ راستہ افراد اور گاڑیوں کی آمد و رفت کے لیے فعال ہوگا۔
یورپی میڈیا نے بھی ذرائع کے حوالے سے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ رفح گذرگاہ کل سے اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دے گی۔