غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 63 فلسطینی شہیدوں کے جنازے اسپتالوں میں پہنچائے گئے اور 39 زخمی ہوئے
ارنا کے مطابق ایسی حالت میں کہ مصر، قطر اور ترکیہ کی ثالثی میں حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی برقرار ہے شہیدوں کی تعداد بڑھ کر67 ہزار 869 ہوگئی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 63 شہیدوں کے جنازے اسپتالوں میں لائے گئے اور اس دوران 39 فلسطینی زخمی ہوئے۔
فلسطین کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ نئی شہادتوں کے بعد 7 اکتوبر 2023 سے غزہ میں 67 ہزار 869 فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 70 ہزار 105 زخمی ہوچکے ہیں۔