امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غاصب صہیونی حکومت کی پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران اپوزیشن کے رکن کو احتجاج کرنے پر باہر نکال دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر کے خطاب کے دوران ایک اپویزیش رکن پارلیمنٹ نے احتجاجی پلے کارڈ اٹھا دیا جس کے بعد اس ٹرمپ کو اپنا خطاب کچھ دیر روکنا پڑگیا۔
رکن اسبملی نے اپنے ہاتھ میں پلے کارڈ یا کاغذ اٹھا رکھا تھا جس پر درج تھا کہ فلسطین کو تسلیم کرو۔
اسپیکر امیر اوہانا نے احتجاج کرنے والے بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے رکن اوف کاسف کو باہر نکالنے کا حکم دیا جس پر سکیورٹی عملے نے انھیں فوری باہر نکال دیا۔
بعض زرائع کے مطابق اسمبلی سے دو اراکین کو باہر نکالا گیا ہے۔ ٹرمپ نے اپنا خطاب دوبارہ شروع کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب بہت چالاکی سے کیا گیا ہے۔