امن کے نوبیل انعام کے لئے عرصے سے جاری چہ مگوئیاں دم توڑ گئیں اور اس بار امن کا نوبیل انعام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنہوں نے اس انعام کو حاصل کرنے کے سیاہ سفید سب ایک کیا ہوا تھا ملنے کے بجائے وینزویلا کی اپوزیشن لیڈر ماریا کورینا ماچادو کے نام ہوگیا۔
امن نوبیل انعام کے اعلان کی تقریب ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں ہوئی، جس میں کمیٹی نے ماریہ کورینہ کو وینزویلا میں جمہوریت کے فروغ اور آزادانہ انتخابات کے لیے ان کی کوششوں کے اعتراف میں یہ اعزاز دیا، تاہم ایوارڈ رسمی طور پر 10 دسمبر کو پیش کیا جائے گا۔
نوبیل امن کمیٹی کی جانب سے اس سال 338 نامزدگیوں پر غور کیا گیا، جن میں صدر ٹرمپ بھی شامل تھے، لیکن وہ اس بار بھی انعام حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے۔
کمیٹی نے کہا کہ ماریہ کورینہ نے وینزویلا میں جمہوریت کے لیے بھرپور کردار ادا کیا اور کئی مشکلات برداشت کیں۔