طالبان رہنما نور ولی محسود کے مارے جانے کی خبریں گردش میں

گذشتہ رات افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے دھماکوں میں پاکستانی طالبان کے رہنما نور ولی محسود کے مارے جانے کی خبریں زور پکڑ رہی ہیں۔

گذشتہ رات افغانستان کے دارالحکومت کابل سے متعدد  دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔

افغان طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ ’کابل شہر میں دھماکے کی آواز سنی گئی ہے، تاہم کسی کو پریشانی کی ضرورت نہیں، سب خیریت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور تاحال کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

ادھر غیر ملکی زرائع کا دعویٰ ہے کہ یہ حملے پاکستان نے دہشتگردوں کے خلاف کئے ہیں جن میں پاکستانی طالبان کے اہم رہنما مارے گئے ہیں۔

Scroll to Top