افغانستان کا دارالحکومت دھماکوں سے گونج اٹھا/ پاکستانی طالبان رہنماؤں کی ہلاکت کا امکان

افغانستان کا دارالحکومت کابل اسوقت شدید نا امنی کا شکار ہوگیا ہے اور دارالحکومت سے متعدد دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

افغان طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ ’کابل شہر میں دھماکے کی آواز سنی گئی ہے، تاہم کسی کو پریشانی کی ضرورت نہیں، سب خیریت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور تاحال کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

ادھر غیر ملکی زرائع کا دعویٰ ہے کہ یہ حملے پاکستان نے دہشتگردوں کے خلاف کئے ہیں جن میں پاکستانی طالبان کے اہم رہنما مارے گئے ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق کابل کے فضاؤں میں ڈرونز مسلسل پرواز کررہے ہیں لیکن ایئر ڈیفنس انہیں نشانہ بنانے میں ناکام ہوچکے ہیں۔

بعض زرائع کے مطابق ایک اہم حملہ کابل کے عبدالحق اسکوائر پر کیا گیا جس میں ایک لینڈ کروزر کو نشانہ بنایا گیا۔

اس لینڈکروزر پر حملے کے نتیجے میں پاکستانی طالبان کے دو اہم اعلیٰ رہنماؤں کے مارے جانے کے خدشات ظاہر کئے جارہے ہیں۔

 

Scroll to Top